ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکارہ ایڈلے کے نئے گانے نے سب ریکارڈ توڑ دیئے

Adele Laurie Blue Adkins
کیپشن: Singer Adele
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گلوکارہ ایڈلے  کے تازہ ترین سنگل گیت '' ایزی آن می'' نے سارے ریکارڈ توڑ دئیے، آئی ٹیونز پر تین منٹ کے اندر نمبر ون، سپوٹیفائی پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والا نغمہ بن گیا.

بل بورڈ چارٹ کے ریکارڈ کے مطابق ایڈلے سے پہلے گلوکارہ آریانہ گرینڈی کا گانا '' پوزیشنز'' پہلےنمبر پر تھا، جو دس منٹ کے اندر پہلی پوزیشن پر پہنچ گیا۔ اسی طرح ایڈلے کی نغمے نے سپوٹیفائی پر بھی ایک دن میں سب سے زیادہ سٹریمنگ کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس سے پہلے کوریا کے میوزک گروپ ''کے ۔ پاپ بی ٹی ایس کے گانے ''بٹر'' نے ایک دن میں 20.9 ملین کی اسٹریمز ڈاؤن لوڈ ہوئیں تھیں جو ایک ریکارڈ تھا  تاہم ایڈلے کے گانے کے اس سے زیادہ اسٹریمز ڈاؤن لوڈ ہوچکی ہیں اور مختلف ٹائمز زونز کی وجہ سے  کاؤنٹنگ کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

یاد رہے سپوٹیفائی کے اس وقت ماہانہ 365 ملین استعمال کنندگان ہیں۔ اسی طرح ان کا گیت برطانیہ میں بھی ٹاپ چارٹ سانگ ہے یوٹیوب پر 20 گھنٹوں  کے دوران یہ گیت 34 ملین لوگوں نے دیکھا۔

ایڈلے نے اپنے پرستاروں کو ایک خوشخبری یہ بھی سنائی ہے کہ ان کا اگلا البم '' تھرٹی'' نومبر کی 19 تاریخ کو ریلیز کیا جارہا ہے۔ سنگل گیت ''ایزی آن می'' بھی البم '' تھرٹی '' کا حصہ ہے۔