گورنر سندھ نےلیاقت علی خان کی جائے پیدائش کراچی کو قرار دیدیا

16 Oct, 2021 | 03:03 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : گورنر سندھ عمران اسماعیل نے قائد ملت اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کی جائے پیدائش کراچی کو قرار دیدیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور گورنر سندھ اکثر خبروں میں رہتے ہیں لیکن کئی دفعہ خود بھی خبر بن جاتے ہیں ایسا ہی واقعہ پیش آیا قائد ملت شہید ملت وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کی برسی کے روز جب گورنر سندھ لیاقت علی خان کے مزار پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے تو انہوں نے جذباتی اندازمیں سابق وزیراعظم لیاقت علی خان کو فرزند کراچی قرار دیتے ہوئے ان کی جائے پیدایش اور جائے شہادت کراچی شہر کو قراردیدیا۔ 
یادرہے قائد ملت وزیراعظم لیاقت علی خان کی جائے پیدائش کرنال ، بھارت اور جائے شہادت راولپنڈی ہے۔

مزیدخبریں