ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانیوں کو رمیز راجہ کی یاد ستانے لگی

Ramiz Raja Chairman PCB
کیپشن: Ramiz Raja
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک سلطان اعوان: سابق کپتان رمیز راجہ نے  چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد  اپنے کمنٹری کیرئر کو الوداع کہہ دیا تھا۔

ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے  آئی سی سی نے 21 کمنٹیرز پر مشتمل کمنٹری پینل کا اعلان کیا، جس میں پاکستان کی جانب سے صرف کمنٹیٹر بازید خان کو شامل کیا گیا ہے۔بقیہ کمنٹری پینل میں ناصر حسین، ڈیرن سیمی ، ڈیل اسٹین ، شین واٹسن ، ہرشا بوگلے ، ای این بشپ ، نٹالی جرمنو ، سنیل گواسکر ، مائیکل ایتھرٹن ، سائمن ڈول ، رسل آرنلڈ ، انجم چوپڑا ، مرلی کارتک ، اطہر  خان ،ماپلینو ممبنگوا ، پریسٹن مومسن ، ڈینی موریسن ، مارک نکولس، او برائن اور ایلن والکنز شامل ہیں۔

آئی سی سی کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا کی معروف سائٹ ٹوئٹر پر رمیز راجہ کی کمنٹری کے مداحوں کو ان کی یاد ستانے لگی۔ شائقین کی جانب سے رمیز راجہ کی کمنٹری کو ورلڈ کپ میں 'مس' کرنے کا افسوس ہے۔ 
 
 

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کل سے متحدہ عرب امارات اور اومان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز چوبیس اکتوبر کو دبئی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔ اس سے قبل وارم اپ میچز میں قومی ٹیم جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ  میچز کھیلے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer