(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ایک اور پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آریان خان اپنے ایک دوست کے ساتھ گٹار بجا کر گلوکار چارلی پوتھ کا ہٹ گانا ’اٹینشن‘ گا رہے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے جب کہ کچھ افراد نے آریان کو شاہ رخ کا ہم شکل بھی قرار دیا۔
اس سے قبل بھی آریان خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں غریب بچوں کے ساتھ شفقت بھرا سلوک کرتے دیکھا گیا تھا۔
خیال رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو 2 اکتوبر کی رات ممبئی کے ساحل پر کروز شپ پارٹی سے منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ان دنوں جیل میں ہیں۔