چینی کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایف بی آر کا احسن اقدام

16 Oct, 2021 | 01:00 PM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک : چینی کی سمگلنگ کی روک تھام اور ریونیو میں اضافے کیلئے لارج ٹیکس پیئر آفس میں اہم معاہدہ پر دستخط کیلئے تقریب، سیکرٹری ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم رضا اشفاق شیخ کہتے ہیں کہ جعلی مصنوعات کی فروخت روکنے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم گیم چینجر ثابت ہوگا۔

 سگریٹ اور چینی سمیت چار بڑے کاروباری شعبہ جات کی سپلائی چین کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کیلئے ایف بی آر متحرک ہو گیا ہے۔ سمگلنگ وجعلی مصنوعات کی روک تھام اور ریونیو میں اضافے کیلئے لارج ٹیکس پیئر آفس میں اہم معاہدہ طے پا گیا ۔ شوگر ملز، ایف بی آر کے لارج ٹیکس پیئر آفس اور آئی ٹی کنسورشیم کے درمیان ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کیلئے معاہدہ کیا گیا۔ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کیلئےشوگر ملز، ایف بی آر اور کنسورشیم کے درمیان لارج ٹیکس پیئرآفس میں معاہدہ پر دستخط کیے گئے۔

ایل ٹی او کے چیف کمشنر احمد شجاع خان، سیکرٹری ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم رضا اشفاق شیخ، کنسورشیم کے نمائندہ ظفر مسعود تقریب میں موجود تھے۔ تقریب میں ایڈیشنل کمشنر ہیڈکوارٹرعلی عدنان زیدی، ڈپٹی کمشنرعلی احسن وڑائچ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ چیف کمشنر احمد شجاع خان نے کہا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم معاشی سرگرمیوں کو ڈیجیٹل بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ رضااشفاق شیخ نے کہا ریونیو میں اضافے کیساتھ مارکیٹ میں جعلی مصنوعات کو روکنے کیلئے بھی ایک بڑی پیشرفت ہوگی۔

مزیدخبریں