وارڈن کا شہری پر بہیمانہ تشدد، ناک سے خون نکال دیا

16 Oct, 2021 | 12:56 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہر شہری کا فرض ہے، کوئی بھی معاشرہ اس کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیتا۔ سگنل توڑنے کی بات ہو یا ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزی شہری اس پر افسوس کرنے کے بجائے فخر محسوس کرتے ہیں۔ لیکن جب بات آتی ہے چالان اور بھاری جرمانے کی ادائیگی تو شہری اور ٹریفک پولیس کے اہلکار ایک دوسرے پر ملبہ ڈال دیتے ہیں۔

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ٹریفک وارڈن کےمبینہ تشدد سے شہری زخمی ہوگیا۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل نہ روکنے پر تشدد کیا گیا۔ وارڈن کے مبینہ تشدد سے شہری کے ناک سےخون بہنا شروع ہوگیا جس پر ٹریفک وارڈن کے تشدد کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاج کیا۔

دوسری جانب سی ٹی او منتظر مہدی نے ایس پی آصف صدیق کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وارڈن کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں