سٹی42: برائلر مرغی کا گوشت 12 روپے فی کلو سستا ہوگیا،ریٹ میں کمی کے بعد فی کلو مرغی کا گوشت 323 روپے کا ہوگیا۔
گزشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 335 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا تھا۔زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 215 روپے اور پرچون ریٹ 223 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب فارمی انڈوں کا ریٹ 162 فی درجن مقرر کیا گیا ہےجبکہ انڈوں کی پیٹی کا نرخ 4 ہزار 740 روپے ہوگیا ہے ۔
برائلر چکن کی قیمت میں حیران کن کمی، فی کلو قیمت کیا ہو گئی؟
16 Oct, 2021 | 12:37 PM