نشہ آور انجکشنز بیچنے والے میڈیکل سٹورز کیخلاف بڑا ایکشن

16 Oct, 2021 | 11:59 AM

Ibrar Ahmad

 سٹی42: نشہ آور انجکشنز بیچنے والے میڈیکل سٹورز کیخلاف کارروائیوں میں تیزی۔ پولیس اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے33 میڈیکل سٹور سیل کر دیئے، سی سی پی او لاہور اور چیف ڈرگ کنٹرولر کی جانب سے میڈیکل سٹورز کیخلاف کارروائیوں کی مانیٹرنگ جاری ۔
 لاہور پولیس کی طرف سے 75 میڈکل سٹورز کی فہرستیں چیف ڈرگ کنٹرولر کو فراہم کی گئی تھیں  جس کے بعد لاہور پولیس کے الائیڈ محکموں سے مل کر مشترکہ آپریشنز جاری ہیں، سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ مزید میڈیکل اسٹورز کیخلاف آج اور کل کارروائیاں کی جائیں گی، اینٹی نارکوٹکس فورس سے مل کر منشیات کی سپلائی چین کو توڑا جارہا ہے، نشے کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے.

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ منشیات کے تدارک کے پائیدار حل کیلئے مشترکہ اور مربوط لائحہ عمل اپنایا جا رہا ہے اور ایسے میڈیکل سٹورز کیخلاف مقدمہ کا اندراج بھی کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں