رابی پیرزادہ بہاولپور کے مظلوم خاندان کی آواز بن گئیں

16 Oct, 2021 | 08:45 AM

Sughra Afzal

گلبرگ (سٹی42) شوبز کو خیر باد کہہ کر فلاحی سرگرمیاں کرنے والی رابی پیرزادہ بہاولپور کے مظلوم خاندان کی آواز بن گئیں، اداکارہ نے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان سے مظلوم خاندان کی بیٹی کو تلاش کر نے کی اپیل کردی۔

مظلوم خاندان کی روداد پر مبنیٰ ویڈیوسوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے  رابی پیرزادہ نے کہا کہ یہ خاندان بہاولپور سے میرے پاس آیا ہے اوراس نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی کہانی بیان کی ہے، ان کی بیٹی چار ماہ سے لاپتہ ہے۔

رابی پیرزادہ نے کہاکہ تھانہ صدر بہاولپور کی پولیس نے مقدمے کے اندراج کے لئے 60 ہزار روپے لئے اور اب الٹا متاثرہ خاندان کو ہراساں کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سنا جا سکتا ہے کہ ماں اور باپ کس طرح رورو کر دوہائیاں دے رہے ہیں اور باپ کہہ رہا ہے کہ اگر ریاست مدینہ میں یہ ظلم ہوناہے تو خدا کی ذات کسی کو بیٹیاں نہ دے۔

 رابی پیرزادہ نے کہا کہ میری وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزداراور آئی جی پنجاب راؤ سردارعلی خان سے اپیل ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے اور غریب خاندان کی چار ماہ سے لاپتہ بیٹی کو بازیاب کر اکے دیا جائے۔

مزیدخبریں