ویب ڈیسک : کورونا وائرس سے مزید24 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 252 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید893 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار664ہوگئی۔کورونا وائرس سے مزید24 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 252 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 52ہزار589کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.69 فیصد رہی۔
پنجاب میں 12 ہزار 833 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار525، خیبرپختونخوا 5 ہزار679، اسلام آباد 937، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 352 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 65ہزار175،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار650، پنجاب میں 4 لاکھ 37 ہزار572، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار402، بلوچستان میں 33 ہزار114، آزاد کشمیر میں 34 ہزار385 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار366 ہو گئی ہے۔