ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار سنجے دت نے اپنے مداحوں کو افسردہ کر دیا

اداکار سنجے دت نے اپنے مداحوں کو افسردہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) بھارتی بالی وڈ اداکار سنجے دت اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے کسی تعارف کے محتاج نہیں، لیکن ان کے مداح ایک بار پھر افسردگی کے عالم میں مبتلا ہو چکے ہیں جب اداکار سنجے دت نے باذاتِ خود اپنی بیماری کینسر کی تصدیق کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ سے اداکار سنجے دت کی کینسر جیسی بیماری میں مبتلا ہونے کی بہت سی خبریں گردش کر رہی تھی، جس کی آخر تصدیق  اداکار سنجے دت نے خود کر دی ہے۔ بھارتی اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک سیلون میں ہیر کٹ کروا رہے ہیں۔

ویڈیو میں انہوں نے اپنے بالوں کے سٹائل اور بھنوروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ ایک جان لیواء بیماری کینسر کا شکار بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انھیں اس طرز کے بال کٹوانے پڑ رہے ہیں لیکن وہ جلد اس بیماری سے باہر آجائیں گے۔ 

انہوں نے اپنے ہیر سٹائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا کہ میں ہمیشہ اپنے بال انہیں سے کٹواتا ہوں کیونکہ میرے والد اپنے بال ان کے والد سے کٹواتے تھے جبکہ انھوں نے لوگوں کو گھروں سے مکمل ایس او پیز کے ساتھ باہر نکلنے کا مشورہ بھی دیا۔

61 سالہ بھارتی اداکار سنجے دت اب تک 150 سے زائد فلموں میں کام کرکے اپنے پرستاروں کو انٹرٹین کر چکے ہیں۔ ایک ماہ قبل سنجے دت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے اجازت لی تھی کہ طبی حالت خراب ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہے ہیں اُسی دوران سنجے دت کے قریبی عزیز نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ سنجے کینسر کی بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کچھ دنوں پہلے سنجے دت کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کی وجہ سے انھیں ہسپتال  لایا گیا تھا اور کرونا ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا جو کہ منفی آیا تھا ۔