ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موبائل فون پر عائد ٹیکسز سے دکاندار پریشان

موبائل فون پر عائد ٹیکسز سے دکاندار پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) موبائل فون ڈیوائس پر دوہرے ڈیوٹی ٹیکس اور متعدد ماڈلز کی رجسٹریشن نہ ہونے کے مسائل، پی ٹی اے کی سست روی سے ہال روڈ کے تاجر پریشان ہوگئے۔

موبائل صارفین کی متعدد شکایات کے باوجود پی ٹی اے موبائل ٹیکس کی رقم میں تبدیلی نہ کرسکا۔ ایپل آئی فون کے تمام ماڈلز پر موبائل ٹیکس کی مد میں تاحال 40 ہزار روپے کی وصولیاں جاری ہیں۔ مارکیٹ میں آئی فون سمیت متعدد موبائل کے ماڈلز کی قیمت 50 ہزار سے 3 لاکھ تک ہے مگر ٹیکس سب پر یکساں ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے متعدد اعلامیوں میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کسٹم ڈیوٹی کا تعین صرف موبائل ڈیوائس پر لاگو کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے ہال روڈ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے صرف من گھڑت اعلامیے جاری کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ایک موبائل فون پر دوہری آئی ایم ای آئی کی ٹیکس وصولیاں لی جاتی ہیں جس سے کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔

دکانداروں نے کہا کہ پی ٹی اے کو متعدد بار شکایات درج کروائیں مگر کبھی کوئی جواب موصول نہ ہوا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ناقص پالیسیوں سے اربوں روپے کی موبائل فون انڈسٹری کا کاروبار شدید متاثر ہورہا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ پالیسی میں سدھار لایا جائے تو یہ انڈسٹری خریدار، دکاندار اور حکومت کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔