ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ پروموشن کے باوجود در بدر بھٹکنے پر مجبور 

اساتذہ پروموشن کے باوجود در بدر بھٹکنے پر مجبور 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) ڈسٹرکٹ لاہور کے اساتذہ پروموشن ملنے کے باوجود در بدر بھٹکنے پر مجبور، ان سروس پرموشن پانے والے ہزاروں اساتذہ نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے سیس اوپن کرنے کا مطالبہ کردیا۔

29 مئی کو ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی ٹیچرز کو پرموشن دی گئی تھی، ان سروس پرموشن ملنے کے باوجود سکول ایجوکیشن نے سیٹ ایڈجسٹمینٹ کے لئے سیس اوپن نہیں کیا۔ جب تک سکول انفارمیشن سسٹم پر ان اساتذہ کی سیٹ ایڈجسٹمینٹ نہیں ہوگی اے جی آفس تنخواہ فکس نہیں کرے گا۔

ٹیچرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پرموشن حاصل کرنے والے اساتذہ کے لیے سکول انفارمیشن سسٹم کو فوری طور پر کھولا جائے۔

ادھر پنجاب ٹیچرز یونین نے پرسنل فائلز اور دستاویزات جمع کرانے کی تاریخ میں دو ہفتوں کی توسیع کیلئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو درخواست لکھ دی۔ پنجاب ٹیچرز یونین کےجنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم پر اساتذہ کا تمام ڈیٹا ڈیجٹلائز کرنے کیلئے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کردیا ہے۔

رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ اساتذہ سے دو کی بجائے تین عدد پرسنل فائلز کی فوٹو کاپیاں مانگی جارہی ہیں، جس کے لیے اساتذہ کو کچھ وقت فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنے دستاویزات اتھارٹی کو جمع کراسکیں۔ انکا کہنا تھا کہ اساتذہ سے اوریجنل سروس بک لیتے وقت متعلقہ اتھارٹی اساتذہ کو رسید جاری کرے تاکہ انکی سروس بک گم ہونے کی صورت میں ذمہ داری کا تعین کیا جاسکے۔