ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’ مڈٹرم انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، الیکشن2023 میں ہی ہوں گے‘‘

’’ مڈٹرم انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، الیکشن2023 میں ہی ہوں گے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور  نے کہا ہے کہ اپوزیشن جلسے کرے حکومت کو خطرہ نہیں، عوام جمہوریت کا تسلسل چاہتے ہیں وہ اپوزیشن کے ساتھ نہیں۔

       

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہمارے  لیے چیلنج اپوزیشن نہیں مہنگائی اور دیگر مسائل ہیں جن سے نبٹنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے  جا رہے ہیں،  انہوں نے کہا کہ مڈٹرم انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا الیکشن2023 میں ہی ہوں گے۔

  چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، حکومت اپوزیشن کی ریلی میں کسی صورت رکاوٹ نہیں ڈال رہی سیکورٹی انتظامات ضروری ہیں جن کو یقینی بنا رہے ہیں۔

       

واضح رہے کہ گو جرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ ( پی ڈی ایم) کے جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں جب کہ مختلف شہروں سے سیاسی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔لاہور کےقافلے جاتی امرا سے مریم نواز کی قیادت میں چل پڑے ہیں،قافلے کے ساتھ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، مریم نواز کی گاڑی ان کے خاوند کیپٹن(ر)محمد صفدر چلا رہے ہیں،روانگی سے قبل دعا کی گئی اور قافلے پر پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے جاتی امرا سے روانگی سے قبل کارکنوں سے خطاب کیا ،انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ووٹ کی عزت کیلئے باہر نکلیں ہیں،ووٹ کی عزت بچائیں گے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer