سی سی پی او کا جوابی حملہ، ایس پی آؤٹ

16 Oct, 2020 | 04:04 PM

M .SAJID .KHAN

(عرفان ملک) سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے ساتھ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار  کی جانب سے بحث و تکرار کرنے پران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،ایس پی طارق عزیز کو ایس پی لیگل پولیس ٹریننگ سینٹر چوہنگ تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کےساتھ  ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کو تلخ کلامی کرنا مہنگا پڑگیا،ایس پی سی آئی اے کو تبدیل کر دیا گیا، ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کو ایس پی ہیڈ کوارٹر پنجاب تعینات کر دیا گیا، ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار نے اپنے عہدے کا چارج بھی چھوڑ دیا ان کی جگہ ایس پی طارق عزیز کو ایس پی لیگل پولیس ٹریننگ سینٹر چوہنگ تعینات کر دیا گیا۔سی سی پی اونے ایس پی سی آئی اے کے خلاف آئی جی کو تبدیل کرنے کا مراسلہ لکھا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پر  ایس پی سی آئی اے سے شدید تلخ کلامی  ہوئی تھی ،عاصم افتخار نےسی سی پی او عمر شیخ کومنہ پر مکا مارنے کی دھمکی دی، جس پرسی سی پی او ڈر کر کرسی کے پیچھے چھپ گئے۔

ذرائع کے مطابق عابد ملہی کیس پر اعتماد میں نہ لینے پر سی سی پی او عمر شیخ نے ایس پی سی آئی اے کو فوری سیف سٹی کے دفتر طلب کیا تھا۔ لیٹ ہونے پر ایس پی سی آئی اے کی گرفتاری کے احکامات دے دیے۔ سی سی پی او کے سامنے پیش ہونے پر تلخ کلامی شدت اختیار کر گئی۔ سی سی پی او لاہور اور ایس پی سی آئی اے میں تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

سی سی پی او نے بدتمیزی کی انتہا کی تو ایس پی سی آئی اے کھڑے ہوگئے۔ سی سی پی او نے ایس پی سے کہا کہ تم تاخیر سے آئے ہو گرفتار کرلیں اس کو، اس پر عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ تمیز سے بات کرو میں کوئی کانسٹیبل نہیں، تمیز سے بات کرو ورنہ مکا مار دوں گا؟ 

مزیدخبریں