ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

من پسند پبلشرز کو نواز نے کیلئے پالیسی میں تیسری بار تبدیلی

 من پسند پبلشرز کو نواز نے کیلئے پالیسی میں تیسری بار تبدیلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: وزارت سکولزسکولوں  کے لئے کتابوں کی خریداری میں من پسند پبلشرز کو نوازنے  کے لئے  ڈٹ گئی، من پسند پبلشرز کو نواز نے کے  لیے پالیسی میں تیسری بار تبدیلی، ایجوکیشن اتھارٹیز کو ٹینڈرز دستاویز سے جزوی کتابیں خریدنے کی اجازت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبے کے گیارہ اضلاع کے سرکاری سکولوں کے لیے کتابوں کی خریداری میں من پسند پبلشرز کو نواز نے کا نیا قانون نافذ کردیا گیا، پنجاب میں سرکاری سکولوں میں 49 کروڑ روپے مالیت کی کتابیں من پسند پبلشرز کو نوازنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

 

محکمہ سکولز کے ذیلی ادارے پی ایم آئی یو نے ٹینڈرز دستاویز سے جزوی کتابیں خریدنے پر عائد پاپندی ختم کر دی ہے، پی ایم آئی  یو نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ٹینڈرز پالیسی میں ترامیم کر کے نیا حکم نامہ جاری کر دیا، جزوی کتابیں خریدنے کی پالیسی نافذ ہونے سے من پسند پبلشرز کی منتخب کردہ ہزاروں کتابیں خریدی جائیں گی، نئی پالیسی کے اطلاق سے پبلشرز ٹینڈرز دستاویز میں شامل تمام کتابوں کی فراہمی کے پاپند نہیں ہوں گے۔

 

 ذرائع  نے بتایا ہے کہ ٹینڈرز دستاویز سے کتابوں کو منتخب کر کے سکولوں کو فراہم کیا جائے گا، نئی پالیسی کے نفاذ سے من پسند پبلشرز سے 40 کروڑ روپے مالیت کی کتب خریدی جائیں گی، سینکڑوں پبلشرز کےاحتجاج کے باوجود محکمہ سکولز چارپبلشرز کو نوازنے   کے لئے  پالیسیوں میں بار بار تبدیلی کر رہا ہے، نئی پالیسی میں کہا گیا ہے کہ جن اضلاع میں ٹینڈرز دوبارہ سے کیے جارہے ہیں وہاں یہ قانون نافذ ہوگا۔

 

واضح رہے کہ برطانوی ادارے ڈیفیڈ نے پنجاب حکومت کو کتابوں کی خریداری کے لیے اُنچاس کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer