پنجاب میں اب واٹر سپلائی سکیموں کی میعاد دہائیوں تک چلے گی

16 Oct, 2020 | 03:40 PM

Shazia Bashir

علی رامے: پنجاب میں اب واٹر سپلائی سکیموں کی میعاد دہائیوں تک چلے گی، واٹر سپلائی کی سکیموں کو عالمی معیار کے مطابق مکمل کرنے کے احکامات جاری پنجاب میں اب واٹر سپلائی کی سکیموں میں عالمی معیار کا میٹیریل استعمال کرنے لاہور اور صوبہ بھر میں کمپنیوں کی رجسٹریشن کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔


  تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اب واٹر سپلائی سکیموں کی میعاد دہائیوں تک چلے گی، واٹر سپلائی کی سکیموں کو عالمی معیار کے مطابق مکمل کرنے کے احکامات جاری پنجاب میں اب واٹر سپلائی کی سکیموں میں عالمی معیار کا میٹیریل استعمال کرنے لاہور اور صوبہ بھر میں کمپنیوں کی رجسٹریشن کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔

  محکمہ ہاوسنگ پنجاب کی جانب سے ڈائریکٹر ورکس محکمہ ہاؤسنگ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،کمیٹی واٹر سپلائی کی سکیموں کیلئے پائپس کیساتھ دیگر مشینری کا معیار چیک کرے گی ، پنجاب حکومت نے واٹر سپلائی کی سکیموں کے پائیپس کے معیار پر تین افسران پر مشتمل ہے ۔

کمیٹی کے کنوئینر ڈاریکٹر ورکس اینڈ ایڈمن ،ڈاریکٹر ڈیزائن ،اور واٹر سپلائی ایکسپرٹ کے ممبران شامل ہیں ، کمیٹی لاہور سمیت پنجاب میں واٹر سپلائی کے لئے پائپ بنانے والی کمپنیون کا معیار دیکھے  گی ، کمپنیوں کے معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں پنجاب حکومت کیساتھ رجسٹرڈ کیا جائے گا ۔ پنجاب بھر میں سرکاری سطح ان رجسٹرڈ کمپنیوں سے ہی یہ پائپس لیے جائیں گے ۔

مزیدخبریں