واسا کے 24 افسروں کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی

16 Oct, 2020 | 03:38 PM

Azhar Thiraj

در نایاب : واسا کی محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس،24 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی۔


ڈی جی ایل ڈی اے نے کمیٹی کےاجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں 24 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی،عادل فاروق ، محمد شرجیل ، ہشام پرویز ، امجد علی کی ترقی،حافظ غفران ، حامد لعل ، یاسر علی عابدی کی گریڈ 18 میں ترقی،ذوہیب بٹ ، سفیان حبیب ، اصغر علی ، شمس ایوب،مظفر عباس ، وقاص لیاقت ، مدثر جاوید ،قبا خالد کو بھی گریڈ 18 میں بطور ایکسئن ترقی دے دی گئی ہے۔


ثمینہ آصف، فضہ انجم، زاہد حسین، شہزادعلی، محمد اسحاق ،شہزاد امین، محمد بلال شاہ کی ترقی دی گئی،نعیم اختر ، حافظ راحیل کو ترقی نہیں دی گئی۔


دوسری جانب ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے افسران کے کیسز کو بریف کیا،ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ کا جوہر ٹاؤن میں آپریشن،جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیر ہونیوالی 3 عمارتیں مسمار کردیں گئیں
کمرشلائزیشن فیس کے نادہندگان کیخلاف کارروائی، 15 عمارتیں سربمہر کردی گئیں۔پلاٹ نمبر12 بلاک ڈی ون پر تعمیرشدہ عمارت مکمل طور پر مسمار کردیا گیا۔


پلاٹ نمبر37 ،38 بلاک اے تھری پر غیرقانونی ریسٹورنٹ مسمار،پلانٹ نمبر37 بلاک بی پر ریسٹورنٹ کیلئے رکھےکنٹینرز ہٹا دیئے گئے۔
 
 

مزیدخبریں