قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی مشکل میں پھنس گئے

16 Oct, 2020 | 04:25 PM

M .SAJID .KHAN

(حافظ شہباز) قومی کرکٹ  ٹیم کھلاڑیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا،12 کھلاڑیوں اور آفیشلز نے بائیو ببل کی خلاف ورزی کی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑی کی جانب سے   بائیو ببل کی خلاف ورزی کی گئی، بائیو ببل کی خلاف ورزی کرنیوالوں میں اہم کھلاڑی شامل ہیں،پروٹوکولز نظر اندازکر نے والوں میں 5 کھلاڑی دورہ انگلینڈ میں شامل تھے،خلاف ورزی کرنے والوں میں فخر زمان، عثمان شنواری شامل ہیں،امام الحق، یاسر شاہ، کامران اکمل، انور علی خلاف ورزی کرنے والوں میں شامل ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق راشدخان، محمد حفیظ، عبد الرزاق،خرم منظور، سہیل خان بھی خلاف وزری کرنے والوں میں شامل ہیں،کھلاڑیوں کے ہوٹل سے باہر جانے کا انکشاف ہواہے،8 کھلاڑیوں نے ہوٹل کے اندر ہی بائیو ببل کی خلاف ورزی کی، بائیو ببل کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے دوبارہ کوویڈ ٹیسٹ ہوں گے۔
خلاف ورزی کرنے والوں کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے، ٹیسٹ رپورٹ آنے تک کھلاڑی اور آفیشلز آئسولیشن میں رہیں گے،کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ ٹیسٹ کے سیمپل لے لئے گئے ہیں، بائیو ببل کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کئے جا سکتے ہیں،محمد حفیظ نے انگلینڈ میں بھی بائیو ببل کی خلاف ورزی کی تھی۔

مزیدخبریں