ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلش کرکٹ ٹیم کب پاکستان آئے گی؟ تصدیق ہوگئی

انگلش کرکٹ ٹیم کب پاکستان آئے گی؟ تصدیق ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انگلش کرکٹ بورڈ نے دورے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت کی تصدیق کردی۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2021 کے شروع میں دورے کی دعوت دی ہے، اس حوالے سے  پی سی بی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بات کرکے حتمی فیصلہ کریں گے اور  پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے ای سی بی اپنا کردار ادا کرے گا۔انگلش بورڈکا کہنا ہے کہ مجوزہ دورہ پاکستان سے پہلے سکیورٹی اور صحت کے معاملات دیکھنا ہوں گے۔

 پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلش بورڈ کو باضابطہ طور پر تین ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے خط لکھا ہے جس کے لیے جنوری میں دعوت دی گئی ہے۔ جنوبی افریقی بورڈ کے بحران کے باوجود پاک جنوبی افریقا سیریز کو خدشہ نہیں،  جنوبی افریقہ کی سکیورٹی جائزہ ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور ٹیم شیڈول کے مطابق جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی یمچز شیڈول ہیں۔جنوبی افریقی ٹیم کے دورے سے قبل انگلش ٹیم کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے البتہ دورے سے قبل انگلش بورڈ سکیورٹی اور حالات کا جائزہ لے گا۔


دوسری جانب قومی ٹیم کے ‏بولنگ کوچ وقار یونس نے کھلاڑیوں کی دماغی صحت کے ایشوز کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔کہتے ہیں کہ  بائیو سیکیور ببل میں کھیلنا آسان نہیں ہے، اگر کووڈ 19 لمبا وقت لے گیا تو کھلاڑیوں کے لیے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ہمارے کرکٹرز نے انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ بائیو سیکیور ببل میں کھیلی ہے، ابھی اس حوالے سے کوئی چیز سامنے نہیں آئی ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ دماغی صحت کے مسائل پیدا نہیں ہو سکتے، مسائل پیدا ہو سکتے ہیں کیونکہ آئسولیشن میں رہنا اور کراؤڈ کا نہ ہونا مسائل پیدا کر سکتا ہے۔
 

بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ یہ صرف پاکستان اور انگلینڈ کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ساری دنیا کا مسئلہ ہے،انگلینڈ جانے سے قبل حارث سہیل نے جانے سے منع کر دیا تھا، وہ ٹیسٹ ٹیم میں شامل تھے، ایسا نہیں ہے کہ وہ باصلاحیت نہیں ہیں، انہوں نے موجودہ صورتحال میں انگلینڈ جانے سے منع کیا تو ان کے فیصلے کا احترام کیا گیا۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر کوئی کھلاڑی دستبردار ہونا چاہتا ہے تو اس کے فیصلے کو احترام دینا چاہیے، اسی طرح ابھی جوفرا آرچر نے اعلان کیا کہ وہ مزید بائیو سیکیور ببل میں نہیں رہنا چاہتے تو سمجھ آتی ہے کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer