وزٹ ویزا پرمتحدہ امارات جانیوالوں کیلئےنئے قوانین متعارف

16 Oct, 2020 | 03:40 PM

M .SAJID .KHAN

(سعید احمد سعید) متحدہ امارات کی جانب سے وزٹ ویزے والے مسافروں کی انٹری پر سخت شرائط لاگو کردیں گئیں،قومی ائیر لائن سے 50سے زائد مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 کے ذریعے دبئی جا رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ امارات نےوزٹ ویزے والے مسافروں کی انٹری پر سخت شرائط عائد کریں،ان شرائط پر عمل پیرا ن نہ ہونے کی صورت میں مسافروں کو ملک میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی،قومی ائیر لائن سے 50سے زائد مسافروں اسی لئےآف لوڈ کردیا گیا۔مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 کے ذریعے دبئی جا رہے تھے۔

 امارات حکومت کی شرائط کے مطابق کوائف پورے نہ ہونے پر مسافروں کی بورڈنگ نہ کی گئی۔مسافروں کے پاس ریٹرن ٹکٹ، شو منی اور کنفرم ہوٹل بکنگ کے کوائف پورے نہ تھے۔امیگریشن حکام نے 50سے زائد مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔بعد ازاںمسافروں کی امیگریشن عملے سے بحث و تکرار بھی ہوئی۔مسافروں کا کہناتھا کہ امارات کے نئے قوانین کے حوالے سے ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے آگاہی نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ  قومی ایئر لائنز ( پی آئی اے) میں اصلاحات اور احتساب کا عمل شروع ہوچکا ہے، پی آئی اے نے ستمبر کے مہینہ میں 54ملازمین کے خلاف ایکشن لیا، پی آئی اے کے شبعہ ہیومن ریسورس نے ملازمین کے خلاف کی جانے والی کارروائی کی فہرست جاری کر دی۔ 

علاوہ ازیں جعلی تعلیمی اسناد کے حامل 07 ملازمین کو  ملازمت سے فارغ کیا گیا، پی آئی اے نے بغیر اطلاع کے کئی عرصے سے غیر حاضر 08 ملازمین کو فارغ کیا، پی آئی اے نے کمپنی کے اثاثہ جات کو نقصان پہنچانے پر 02 ملازمین اور سرکاری معلومات غیر قانونی طور پر افشاں کرنے پرایک ملازم کو برطرف کردیا تھا۔

مزیدخبریں