ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"یہ وقت انتشار کی سیاست کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ یہ وقت انتشار کی سیاست کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے، ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان سےتعلق رکھنے والےعمائدین اور لوگوں نے ملاقات کی ہے۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حقیقی تبدیلی کے لئے شب و روز محنت کررہے ہیں، نئے پاکستان کی منزل کے حصول کا سفر شروع ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث معیشت کا تباہ ہوئی ہے، تبدیلی سے خائف عناصرکو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا، آئندہ بھی کریں گے،  سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ احتجاج کا واویلہ کرنے والوں کے پاس کوئی ایجنڈاہے نہ فلاح عامہ کا کوئی پروگرام ہے۔

انھوں نے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیر وترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے، وزیراعلیٰ نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔