اکثر لوگ کمر درد کے شکار ہیں ، شہباز شریف کی عدم موجودگی پر جج کے ریمارکس

16 Oct, 2019 | 12:53 PM

وقار نیازی

سٹی 42: احتساب عدالت کے جج نے عدالت میں شہباز شریف کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں اکثر لوگ کمر درد کے شکار ہیں۔

احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال سکینڈل کیس کی سماعت جج امجد نذیر چودھری نے کی۔ ایڈووکیٹ امجد پرویز کی جانب سے شہباز شریف کی حاضر معافی کی درخواست جمع کروائی گئی۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ شہباز شریف بیمار ہیں کمر درد کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے، شہباز شریف کی کمر کےمہرے ہلےہوئے ہیں جس پر جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمارے ہاں اکثر لوگ اس بیماری کا شکار ہیں۔ وکیل ملزم نے کہا کہ میڈیا پر کمر درد شہباز شریف کی چھیڑ بن چکا ہے۔ تاہم قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔

 احتساب عدالت کے جج چودھری امجد نذیر نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کیخلاف آشیانہ ہاوسنگ سوسائٹی ریفرنس میں دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے، دوران سماعت شریک ملزم فواد حسن فواد ،احد چیمہ اور دیگر ملزمان بھی موجود تھے.

 
 

مزیدخبریں