آشیانہ سکینڈل کیس، فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

16 Oct, 2018 | 10:08 PM

Arslan Sheikh

شاہین عتیق: احتساب عدالت نے آشیانہ کیس میں گرفتار احد چیمہ سمیت چار ملزمان کے ریفرنس کی سماعت 31 اکتوبر جب کہ فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آشیانہ کیس میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی احد چیمہ اور دیگر چار ملزمان کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، پولیس نے احد چیمہ اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے احد چیمہ کے غیر قانونی اثاثے بنانے کے کیس میں 31 اکتوبر تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔

 عدالت نے آشیانہ سکینڈل کیس میں گرفتار سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 31 اکتوبر تک توسیع کر دی، عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ فواد حسن فواد کا چالان جلد عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزیدخبریں