ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی ایپلی کیشن لاؤنچ، اب بچے گھر بیٹھے تعلیم حاصل کرسکیں گے

نئی ایپلی کیشن لاؤنچ، اب بچے گھر بیٹھے تعلیم حاصل کرسکیں گے
کیپشن: City42 - PTIB launched app for students
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سالک نواز) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اینڈرائڈ اینڈ انسٹنٹ ویب ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ پر واقع ارفع کریم ٹاور میں چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف نے اینڈرائڈ اینڈ انسٹنٹ ویب ایپلی کیشن کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے چار سال کی محنت کے بعد پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی چھٹی سے بارہویں کلاس تک کی 28 کتابوں جن میں ریاضی اور سائنس شامل ہیں کو ڈیجٹلائز کیا گیا اور اب اینڈرائڈ اینڈ انسٹنٹ ویب ایپلی کیشن کی مدد سے جو بچے سکول جاتے ہیں اور جو کسی وجہ سے سکول نہیں جا سکتے وہ گھر بیٹھ کر بھی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے پنجاب کے 7 ڈسٹرکٹ میں 200 ملٹی میڈیا کلاس روم بنائے گئے ہیں جن سے 9 ہزار طلبا اور 200 اساتذہ فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ مستقبل میں انگلش اور دیگر مضامین کی کتابوں کو بھی ڈیجٹلائز کیا جائے گا اور اس اقدام سے یکساں نظام تعلیم بھی رائج ہونے میں مدد ملے گی۔

 ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ جو کتابیں ڈیجٹلائز کی گئی ہیں ان میں 1347 ویڈیو لیکچر، 592 سیمولیشنز، 2100 آڈیو منٹس کے علاوہ 182 اینی میشنز اور اسیسمنٹ موجود ہیں جن کی مدد طلبا چیزوں کو آسانی سے سمجھ سکیں گے جبکہ اساتذہ کو بھی پڑھانے میں آسانی ہو گی۔

Sughra Afzal

Content Writer