ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علم کی روشنی پھیلانے والے سکول اندھیروں میں ڈوبنے کا خدشہ

علم کی روشنی پھیلانے والے سکول اندھیروں میں ڈوبنے کا خدشہ
کیپشن: City42 - School Electricity issue
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور کے سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی آخری تین اقساط نہ ملنے پر مالی بحران پیدا ہوگیا، فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث سینکڑوں سکولوں کو بجلی کاٹنے کے فائنل نوٹس ملنا شروع ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سرکاری سکولوں میں نان سیلری بجٹ نہ ملنے سے مالی بحران پیدا ہوگیا۔فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث سینکڑوں سکولوں کو بجلی کاٹنے کے فائنل نوٹس ملنا شروع ہوگئےہیں۔ آل ٹیچرزمیونسپل کیڈر کے صدر آصف گوہر کاکہنا ہے کہ گورنمنٹ سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں ملنے والی تین اقساط ادا نہیں کی گئیں ، آخری قسط مارچ 2018میں جاری کی گئی۔نان سیلری بجٹ نہ ملنے سے سرکاری سکول مقروض ہو چکے ہیں۔

آصف گوہر کا مزید کہنا تھا کہ بیشتر سکولوں نے گذشتہ 2 ماہ سے بجلی کے بلوں کی ادائیگی بهی نہیں کی،ادائیگیاں نہ ہونے پر لیسکو نے سکولوں کو بجلی کاٹنے کے فائنل نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

صوبائی وزیرتعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومت خزانہ خالی دے کر گئی ہے،بجٹ ملتے ہی سکولوں کو ادائیگیاں کردی جائیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer