(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی شہر میں ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ، ملک نہاری، صنم مرغ چنے، الفضل، کیپری، فضل حق اور چاچا چکا سمیت سات 7معروف ناشتہ پوائنٹس کو سیل جبکہ متعدد کوجرمانے کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملک نہاری، صنم مرغ چنے، الفضل، کیپری، فضل حق اور چاچا چکا کو سیل کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ناشتہ پوائنٹس کو ناقص صفائی، غیر معیاری اشیاء خوردونوش کے استعمال پر سیل کیا گیا۔ وارث نہاری کو سیلیں توڑنے پر دوبارہ سیل کر کے مقدمہ درج کرا دیا گیا۔ بندو خان، چاند شہاب اور حنیف سری پائے کو ناقص انتظامات پر جرمانہ کیا گیا۔
کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق تمام ناشتہ پوائنٹس کو پچھلے ہفتے بھی چیک کیا گیا، تفصیلی نوٹس دیے گئے۔ وارننگ نوٹس کے باوجود بہتری نہ لانے والے پوائنٹس کو سیل کیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق صوبہ بھر میں مختلف دنوں میں سرپرائز چیکنگ مہم چلائی جاتی ہے۔ باہر کا ناشتہ عوام میں ایک روایت کی طرح مقبول بھی ہے جس کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔