واپڈا پیغام یونین اور واپڈا ہائیڈرو یونین کے کارکن آپس میں اُلجھ پڑے

16 Oct, 2018 | 01:39 PM

M .SAJID .KHAN

(شاہد ندیم) لیسکو سینٹرل سرکل میں واپڈا پیغام یونین اور واپڈا ہائیڈرو یونین کے کارکن آمنے سامنےآگئے،ہائیڈرو یونین نے پیغام یونین کو سیفٹی سیمینار کرنے سے روک دیا، تصادم کے خطرے کے باعث پولیس بھی طلب کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پیغام یونین نے سینٹرل سرکل دفتر میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا تھا تاہم واپڈا ہائیڈرو یونین کے نمائندوں نے سیفٹی سیمینار کرنے سے روک دیا، یونین کے عہدیداروں کے افسران کیساتھ مذاکرات بھی ناکام ہو گئے، دونوں پارٹیوں کے درمیان تصادم کے خطرہ  کی وجہ سے پولیس کو بھی طلب کر لیا گیا.

پولیس نے دونوں یونین کے عہدیداروں کو تھانے میں بلایا ،تاہم واپڈا پیغام یونین نے پولیس کی ہدایت پر سیمینار کی کارروائی روک دی۔

مزیدخبریں