(زین عابد) گلوبل انسٹیٹیوٹ مسلم ٹاؤن موڑ کے طلباوطالبات کا ایچ ای سی کی جانب سے ڈگریاں تصدیق نہ کرنے پر کینال روڈ پراحتجاج کیا گیا،ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔
تفصیلات کےمطابق مسلم ٹاؤن موڑ پر واقع گلوبل انسٹیٹیوٹ کےطلباوطالبات نےڈگریوں کی تصدیق نہ ہونے کیخلاف شدید احتجاج کیااورانتظامیہ کو تنقید کانشانہ بنایا،مطالبات کی منظوری کیلئےپلےکارڈزاور بینرز اٹھائےہوئےتھے، طلبا کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ان کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کررہاجبکہ گلوبل انسٹیٹیوٹ پر دوہزار سولہ سے ڈگریاں کرانے پر پابندی عائد کی گئی تھی،اس کے باوجود ادارے میں ڈگریاں کرائی گئیں۔
طلبانے کہاکہ گلوبل انسٹیٹیوٹ نےبیچولرزاور ماسٹر پروگرام کی ڈگریاں کرائی تھیں ،ایچ ای سی کےتصدیق نہ کرنے سےانکا مستقبل خطرے میں ہے، طلباوطالبات نے حکومت پنجاب سے ڈگریوں کی فوری تصدیق کا مطالبہ کیاہے۔