مریم اورنگزیب نے حکومت کو بڑی دھمکی دیدی

16 Oct, 2018 | 12:29 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی42) ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے حکومت کو کھلم کھلا دھمکی دیدی۔ کہتی ہیں کہ اگر پی ٹی آئی حکومت کا یہی رویہ رہا تو  جلدان  کیخلاف  کینٹنرز پر ہوں گے۔

ترجمان مسلم لیگ(ن )مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج حکومت کا خوف سب نے دیکھ لیا۔ احتساب عدالت کے باہر کرفیو لگادیا گیا۔ وہ شخص جس نے ملک و قوم کی دن رات خدمت کی ہے اس کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔اگر حکومت کا یہی رویہ رہا تو  جلد کینٹنرز پر ہوں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنوری 2018 سے شروع نیب کی تحقیقات میں ایک روپے کی کرپشن کا بھی الزام نہیں۔حکومت مسلم لیگ (ن) توڑنے کی سازش کر رہی ہے، اللہ انہیں ہدایت دے۔

واضح رہے کہ آج احتساب عدالت نے آشیانہ سکینڈل میں گرفتار شہباز شریف کو مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

مزیدخبریں