ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نفرت کا پرچار کرنے کے جرم میں اداکارہ کی گرفتاری

 نفرت کا پرچار کرنے کے جرم میں اداکارہ کی گرفتاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پولیس نے نفرت  پر مبنی گفتگو کرنے کے الزام میں معروف اداکارہ کو گرفتار کر لیا۔

تامل فلموں کی معروف اداکارہ کستوری نے گزشتہ دنوں چنئی میں برہمن برادری کی ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے تیلگو زبان بولنے والوں کے متعلق ہتک آمیز اور نفرت کے پرچار کی ذیل میں آنے والی باتیں کی تھیں۔ ان باتوں کو لے کر تیلگو زبان بولنے والی کمیونٹی نے بہت برا منایا اور اداکارہ کے خلاف عدالت مین استغاثہ دائر کر دیا۔

عدالت کے حکم پر چنئی کی پولیس آج  ہفتہ کی شام حرکت میں آئی اور اب سے کچھ دیر پہلے چنئی پولیس نے اداکارہ کستوری کو ایک فلم پروڈیوسر کے گیسٹ ہاؤس سے گرفگتار کر لیا ہے۔ 

کستوری کی گرفتاری بھارت کے میڈیا میں ہیڈ لائن بن گئی ہے۔ اس  واقعہ کی مزید تفصیلات  کے مطابق  اداکارہ کستوری نے  تیلگو کمیونٹی کے خلاف نفرت پھیلانے کے جرم سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی باتوں کا "غلط مطلب" لیا گیا ہے۔  تاہم، چنئی پولیس نے ایک خصوصی ٹیم تلنگانہ روانہ کی اور اسے 32 منٹ قبل گرفتار کر لیا گیا۔   ہفتے کے روز  برہمن برادری کی ایک میٹنگ میں ایک تقریر کے دوران اداکارہ کستوری کے تیلگو سپیکنگ کمیونٹی کے متعلق  تبصروں نے بڑے پیمانے پر ردعمل کو جنم دیا اور لوگ ان ریمارکس کو لے کر عدالت تک پہنچ گئے۔

Caption   جنوبی ہندوستانی اداکارہ ایس کستھوری ۔ (فائل)

جنوبی ہند کی اداکارہ ایس کستھوری کو سائبر آباد پولیس نے ہفتے  کی رات چنئی میں ایک تقریب کے دوران تیلگو کمیونٹی کے بارے میں ان کے Hate Speech کے زمرہ میں آنے والےریمارکس پر گرفتار کر لیا۔ اداکارہ کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

انہیں حیدرآباد میں ایک فلم پروڈیوسر کے گیسٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا۔