ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپیشل افراد کیلئے ’زندگی آسان پروگرام‘کا آغاز

سپیشل افراد کیلئے ’زندگی آسان پروگرام‘کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے سپیشل افراد کیلئے زندگی آسان پروگرام کا آغاز کردیا ۔

 سپیشل افراد کی آسانی اور کار آمد شہری بنانے کیلئے معاون آلات کی فراہمی کا پراجیکٹ شروع کیاگیاہے، سپیشل افراد کو معاون آلات کی فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی کا بھی باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے ۔ 

سپیشل افراد گھر بیٹھے محکمہ سوشل ویلفیئر کے پورٹل(awc.punjab.gov.pk) پر آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔  سپیشل افراد وہیل چیئر اورہیرنگ ایڈ کیلئے اپلائی کرسکیں گے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز نےسپیشل افراد  کی زندگی آسان بنانے کے آلات کے پراجیکٹ کا اعلان کیا تھا۔ مریم نواز نے کہا کہ قوت سماعت سے محروم افراد کو ہیرنگ ایڈ فراہم کر کے آسانی اورسہولت پیدا کی جائے گی، وہیل چیئرملنے سے خصوصی افراد نقل و حرکت کیلئے دوسرے کی مدد کے محتاج نہیں رہیں گے،  سپیشل افراد کی بحالی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں سپیشل افراد بھی نارمل لوگوں کی طرح آسان زندگی گزاریں، سپیشل افراد کو خوش و خرم دیکھنا زندگی کا خوشگوار تجربہ ہے۔