استور میں مشترکہ سرچ آپریشن، دریائے سندھ میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش جاری

16 Nov, 2024 | 09:16 PM

ویب ڈیسک : پاک فوج اور پاکستان نیوی کی ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم کی جانب سے دریا میں بہہ جانے والے مسافروں کی تلاش میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے، جو کے تمام افراد کی تلاش تک جاری رہے گا ۔ 

 مشترکہ غوطہ خوروں کی ٹیم دریا سندھ میں بہہ جانے والے 11 مسافروں کی تلاش کرے گی ۔ 

 واضح رہے کے ۱۲نومبرکو تھلیچی کے مقام پر 28 افراد پر مشتمل  باراتیوں کی بس استور سے چکوال جاتے ہوئے تھلیچی کے مقام پر دریا برد ہوگئی تھی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے اب تک 15 کی لاشوں کو دریا سے نکالا جا چکا ہے ۔ 

افواج پاکستان کے ماہر   غوطہ خور جدید آلات سے لیس ہیں ، پاک نیوی کی ٹیم کی مدد سے سرچ آپریشن میں مزید تیزی آۓ گی، افواج پاکستان  دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے ۔ 

مزیدخبریں