ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھند کے باعث حد نگاہ صفر ، موٹروے ایم 3 ، 4 اور 11 بند

 دھند کے باعث حد نگاہ صفر ، موٹروے ایم 3 ، 4 اور 11 بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ اور دھند کا راج برقرار ہے، موٹروے کے بعض مقامات پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی ہے ۔ 

حد نگاہ صفر ہونے پر لاہور ملتان موٹروے ایم 3 لاہور سے درخانہ تک بند کردی گئی ہے،  اس کے علاوہ موٹروےایم 4 گوجرہ سے عبدالحکیم تک دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ 

 ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بند کیا گیا، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، رات کے بجائے دن کے اوقات میں سفر کریں، دھند کے دوران گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں ۔