ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے

Nawaz sharif, PTI protest call, November 24 protest, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے،  24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔ 

نواز شریف نےلندن سے وطن واپسی کے لیے ایون فیلڈ سے ائیرپورٹ کے لیؤے روانگی سے پہلے پاکستانی میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ 

نواز شریف  نے کہا، جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہیں گے، 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔

نواز شریف نے  کہا، احتجاج کی کال دینے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔

نواز شریف اور مریم نواز چند روز سے لندن میں مقیم تھے، اس دوران دونوں نے کچھ روز سوئٹزرلینڈ میں بھی گزارے ۔  تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد  میں "احتجاج" کرنے کے لئے اپنے کارکنوں اور حامیوں کو  جلوسوں کی شکل میں ملک بھر سے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

خیبر پختونخوا  کے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور جو اس سے پہلے کئی بار اسلام آباد پر جتھہ بند حملے کر چکے ہیں، ان کا  24 نومبر کے مجوزہ "احتجاج" کے متعلق یہ اعلان سامنے آ چکا ہے کہ وہ اس بار سر سے کفن باندھ کر نکلیں گے اور مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں لوٹیں گے۔ اسلام آباد میں  جہاں پی ٹی آئی احتجاج کرنا چاہتی ہے وہاں وفاقی حکومت سکیورٹی کے سنجیدہ مسائل کی وجہ سے کسی کو  اجتماع کرنے کی اجازت نہیں دیتی، علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد پر جتھہ بند حملوں کی تمام کوششوں کو وفاقی حکومت عموماً موٹر وے اور اس سے آگے اسلام آباد میں داخلے کے راستے بند کر کے ڈی فیوز کرتی رہی ہے تاہم اس ساری سرگرمی کے نتیجہ میں ایک دو روز کے لئے عوامی زندگی اور معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوتی رہی ہیں۔