ویب ڈیسک: پی ٹی اے نے اداروں اور فری لانسرز کیلئے وی پی این کی رجسٹریشن مزید آسان کردی ۔
پاکستان میں وی پی این کی رجسٹریشن کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا بیان سامنے آیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق اداروں اور فری لانسرز کیلئے وی پی این کی رجسٹریشن مزید آسان کردی گئی ہے، سافٹ ویئر ہاؤسز، کال سینٹرز اور بینک پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر اس سلسلے میں رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ سفارتخانے، فری لانسرز ویب سائٹ پر وی پی اینز باآسانی رجسٹرڈ کرسکتے ہیں، سافٹ ویئرایکسپورٹ بورڈ کے ممبران بھی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
رجسٹریشن کا آسان طریقہ
رجسٹریشن کیلئے آن لائن فارم مکمل کرنا، بنیادی تفصیلات فراہم کرنا ضروری ہے، فری لانسرز کو اپنے پروجیکٹ یا کمپنی سے وابستگی کی تصدیق فراہم کرنا ہوگی، درخواست دہندگان کو وی پی این کنیکٹیوٹی کیلئے آئی پی ایڈریس بھی فراہم کرنا ہوگا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وی پی این رجسٹریشن کے عمل کے کوئی چارجز نہیں ہیں، اب تک 20 ہزار سے زائد کمپنیاں، فری لانسرز وی پی اینز رجسٹر کراچکے ہیں۔