سید نعمان شاہ : مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران میں بھی برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔
برف باری کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے بڑی تعداد میں سیاح امنڈ آئے ۔ بابوسر ٹاپ بیسر بٹہ کنڈی جھیل سیف الملوک میں شدید برف باری جاری ہے ۔
دوسری جانب ناران سے بابو سرٹاپ اور جھیل روڈ برف باری کے باعث آمدورفت کے لئے بند ہوگئی ہے ، تاہم ناراں تک آمدورفت کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔