ویب ڈیسک : عمرکوٹ کے نواحی علاقے مھندرو جو پار میں پرانے کنویں کی صفائی کے دوران 3 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ۔
علاقہ مکینوں کے مطابق پرانے کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کی وجہ سے ایک شخص پہنس گیا ، جسے بچانے کے لیے مزید 2 افراد کنویں میں داخل ہوگئے۔ تینوں افراد زہریلی گیسوں کے باعث دم گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے ۔
جاں بحق ہونے والے افراد میں سے حبیب اللہ اور سکندر سمیجو کے نام سے ہوئی، جبکہ تیسرے شخص کی پہچان بھیموں بھیل کے نام سے ہوئی۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ تینوں افراد کی لاشیں کوئیں سے نکال لیں۔