ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئینز ٹرافی کی پاکستان میں رونمائی کا نیا شیڈول

چیمپئینز ٹرافی کی پاکستان میں رونمائی کا نیا شیڈول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی  ) نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ٹور کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

نئے ٹور شیڈول کے مطابق ٹرافی 25 نومبر تک پاکستان میں رہے گی ، اس دوران اس کی مختلف شہروں میں رونمائی کی جائے گی۔

 اسلا م آباد میں چیمپئنز ٹرافی کو دامن کوہ، فیصل مسجد اور پاکستان مونومنٹ میوزیم  کئی اسکولوں، کالجز اور پبلک سائٹس پر  لے جایا گیا۔ پِنڈی وال کرکٹر شعیب اختر ٹرافی کے ساتھ رہے۔

 17 نومبر کو چیمپئینز ٹرافی ٹیکسلا اور خانپور جائے گی اور  18 نومبر کو ٹرافی ٹور  ایبٹ آباد میں رونمائی کیلئے پیش کی جائے گی۔  19 نومبر کو ٹرافی مری جائے گی۔  20 نومبر کو نتھیا گلی اور 22 سے 25 نومبر تک کراچی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔

 کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی۔  پاکستان کے بعد ٹرافی  26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں، 10 سے 13 دسمبر بنگلہ دیش، 15 سے 22 دسمبر  تک جنوبی افریقہ اور 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا میں  رونمائی کیلئےجائے گی۔

مزید برآں  6 جنوری سے 11 جنوری تک  نیوزی لینڈ، 12 سے 14 جنوری انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری انڈیا میں کرکٹ لوور چیمپئینز ٹرافی کا دیدار کر سکیں گے۔

 آئی سی سی کے مطابق 27 جنوری کو پاکستان میں ٹرافی کا ایونٹ شروع ہو گا۔