ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’9 مئی کے حملوں کے حوالے سے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں‘

’9 مئی کے حملوں کے حوالے سے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ویڈیوز موجود ہیں، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، پشاور کی سی سی ٹی وی فوٹیجز موجود ہیں ۔ 

عطاءاللہ تارڑ نے سانحہ 9 مئی اور سی سی ٹی وی شواہد سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے حملوں کے حوالے سے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں،  تحریک انتشار کے لوگ اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی رٹ لگاتے رہے کہ ہمارے لوگ نہیں تھے، ایک جماعت نے منظم سازش کے ذریعے 9 مئی کے حملے کئے،تحریک انتشار کے سرکردہ رہنما 9 مئی کے حملوں میں ملوث تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عہدیداروں کو 9 مئی کے لئے ہدایات دی گئیں، پی ٹی آئی نے حساس تنصیبات پر حملے کئے، شہداءکی یادگاریں مسمار کیں،  9 مئی کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ویڈیوز موجود ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، پشاور کی سی سی ٹی وی فوٹیجز موجود ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے صاف ظاہر ہے کہ 9 مئی کے سانحہ میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث تھے،سی سی ٹی وی فوٹیجز میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو توڑ پھوڑ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، یہ چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد سامنے لاؤ ، تمام شواہد آپ کے سامنے ہیں، کیا بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے حواری قوم سے معافی مانگیں گے؟، قومی تشخص اور دفاعی تنصیبات کو جو نقصان پہنچایا گیا، کیا یہ اس کا خمیازہ بھگتنے کو تیار ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ انتشار اور فساد پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، لوٹ مار کرنا، چوری چکاری کرنا پی ٹی آئی کا منشور ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی مکروہ حرکت نہ کر سکے، سی سی ٹی وی فوٹیج اور تمام ریکارڈ محفوظ ہے، اسے بدلا نہیں جا سکتا، ان لوگوں کی حرکات سب کے سامنے ہیں، انہوں نے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، تمام شواہد قوم کے سامنے لے آئے ہیں، تحریک انتشار قوم سے معافی مانگے ۔ 

عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ 9 مئی کے زیر التواءکیسز کا جلد از جلد فیصلہ ہونا چاہئے، ان ملزمان نے دشمنوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا، انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے، یہ آج بھی اسی مائنڈ سیٹ پر عمل پیرا ہیں، یہ آج بیرونی مداخلت کی ڈیمانڈ کرتے ہیں ۔