لاہور ؛ سائیکل اور مویشی چوری کی وارداتوں میں اضافہ

16 Nov, 2024 | 05:19 PM

سٹی 42 : لاہور میں سائیکل اور مویشی چور گروہ بھی کسی سے پیچھے نہ رہے، رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران مختلف تھانوں میں سائیکل چوری کے 443 ، جبکہ مویشی چوری کے 991 مقدمات درج ہوئے ۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق سائیکل چوری کی وارداتوں میں اقبال ٹاؤن ڈویژن 102 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویژن سائیکل چوری کی 96 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر ، جبکہ ماڈل ٹاؤن اور صدر ڈویژن سائیکل چوری کے 76، 76 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ اس کے علاوہ سول لائنز ڈویژن میں 54، سٹی ڈویژن میں سائیکل چوری کی 39 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ مویشی چوری کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 320 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویژن مویشی چوری کی 272 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر، ماڈل ٹاؤن ڈویژن مویشی چوری کے 209 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔ اس کے علاوہ اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 82، سول لائنز ڈویژن سے 57 مویشی چور لے اڑے، سٹی ڈویژن میں 10 ماہ کے دوران مویشی چوری کے 51 مقدمات درج ہوئے ۔ 

مزیدخبریں