ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیوب نے اپنے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

 یوٹیوب نے اپنے صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب نے حال ہی میں اپنے کونٹینٹ کریئٹرز کیلئے ’جیولز‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے ۔ 

’جیولز‘ نامی اس نئے فیچر کی مدد سے  کونٹینٹ کریئٹرز باآسانی لائیو اسٹریمز کے ذریعے آمدنی حاصل کر سکیں گے۔

یوٹیوب کے مطابق جیولز ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے صارفین اپنے پسندیدہ تخلیق کاروں کو بطور تحفہ بھیج سکتے ہیں، جب دیکھنے والے جیولز کا استعمال کرتے ہوئے تحائف بھیجیں گے تو تخلیق کاروں کو اس سے فائدہ پہنچے گا، 1 روبی کی قیمت 1 امریکی سینٹ اور 100 روبی 1 ڈالر کے برابر ہوں گے، اگلے 3 ماہ تک تخلیق کار جیولز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 50 فیصد بونس بھی حاصل کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ تخلیق کاروں کو یہ تحفہ صرف اس وقت مل سکے گا جب وہ یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کریں گے اور صارفین صرف موبائل ایپ کے ذریعے جیولز بھیج سکیں گے۔

یہ بھی یاد رہے کہ مذکورہ فیچر صرف امریکی صارفین کو متعارف کرایا گیا ہے بعد ازاں جلد ہی دیگر ممالک میں بھی لانچ کیا جائے گا۔