ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ سے بچاؤ کے لیے آپریشن،دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کا لاہور میں داخلہ بند

سموگ سے بچاؤ کے لیے آپریشن،دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کا لاہور میں داخلہ بند
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور میں سموگ سے بچاؤ کے لیے آپریشن جاری ہے،دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں اور ٹرکوں کا لاہور میں داخلہ بند کردیاگیا۔

  سموگ سے بچاؤ کے لیے مشترکہ آپریشن ٹیم میں محکمہ تحفظ ماحول، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کے حکام شامل ہیں،مشترکہ آپریشن ٹیم نے 25 ٹرک بند کردئیے۔ 

 سموگ کی صورتحال کی وجہ سے لاہورمیں خصوصی انٹری پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں سے370 گاڑیوں کو لاہور میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

 مشترکہ آپریشن ٹیم نے اعلان  کیاہے کہ سموگ کی شدت کے دوران لاہور میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند رہے گا،اس آپریشن کا مقصد بڑی اور زیادہ دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کو لاہور میں آنے سے روکنا ہے ،یہ اقدام لاہور میں سموگ کی خراب صورتحال میں کمی لانے کے لیے کیا گیا ہے۔

 سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہاہے کہ مشکل حالات کی وجہ سے مشکل فیصلے کر رہے ہیں، سموگ سے نجات کا سفر مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں،سب مل کر سموگ سے نجات کے جہاد میں حصہ ڈالیں گے تو اس مشکل سے نجات ملے گی،سموگ کے لئے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل جاری ہے،ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) اور پولیس کی ٹیمیں فیلڈ میں دن رات کام کر رہی ہیں۔