نایاب نسل کاقیمتی کھچوا برآمد، ملزم گرفتار

16 Nov, 2024 | 03:59 PM

سٹی 42 :  حال ہی میں کیے گئے آپریشن میں صادق آباد میں نایاب نسل کا 52 کلو وزنی قیمتی کھچوا برآمد  کر لیا گیا۔

چترا انڈیکا نسل کا سافٹ شیل کچھوا بقاء کے خطرے سے دوچار جنگلی حیات کی فہرست میں شامل ہے ، کچھووں کی چترا انڈیکا نسل جنگلی حیات اور نیچر کے تحفظ کی عالمی تنظیم 'ائی یو سی این' کی ریڈ لسٹ میں شامل ہے 

محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے سوشل میڈیا پر آنے والی وڈیو  کی بنیاد پر صادق آباد میں چھاپہ مارا ، کچھوے کو ایک تالاب میں رکھا گیا تھا ، محکمہ جنگلی حیات کے عملے نے مقامی آبادی کی مدد سے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد کچھوا برآمد کیا ۔

محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے ملوث شخص کو گرفتار کرکے جال اور دیگر ساز وسامان قبضے میں لے لیا، ملزم نے دعویٰ کیا کہ دریا سے کچھوا میری زمین میں آ گیا جسے میں نے تالاب میں ڈال دیا، مجھے قانون کا علم نہیں تھا، لاعلمی میں غلطی ہو گئی۔ کچھوے کو دوبارہ اس کے قدرتی ماحول دریا میں چھوڑا دیا گیا ۔

پنجاب کی سینئیر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے محکمہ جنگلی حیات، انتظامیہ اور مقامی آبادی کو خراج تحسین پیش کیا ۔

مزیدخبریں