سٹی 42:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا کافی میڈیا پرسز کہا کرتے تھے کہ پی ٹی آئی کے پاس ’بلے ‘ کا نشان نہیں ہے، پی ٹی آئی کے لوگوں کو اٹھایا گیا یہ کیسے الیکشن جیتیں گے؟
سٹی نیوز نیٹ کی سینیئر اینکرپرسن نسیم زہرا کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ میڈیا ہاوسز میں مجھ سے یہ سوال ہوتا تھا لیکن لوگ نکلے اور ووٹ دیے، اُس وقت بھی لوگ یہ کہتے تھے کہ پی ٹی آئی 30 سے 40 سیٹیں لے جائے تو بڑی بات ہوگی، الیکشن کے نتائج اٹھا کر دیکھ لیں صبح 4 بجے تک عوام ہمارے ساتھ تھی۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ یہ اُسی طرح کا پرامن انقلاب ہوگا، لوگ نکلیں گے، حکومت کے وہم وگمان میں بھی نہیں ہوگا کتنے لوگ آگئے، ماضی قریب میں جیسے لوگ گھروں سے نکلےڈی چوک میں دھرنے دیے، 24 نومبر کا جلسہ اُس سے 10 گنا زیادہ ہوگا، لوگ عمران خان پر یقین کرتے ہیں جب بھی انہوں نے احتجاج کی کال دی ہے وہ نکلے ہیں، جیلوں میں جانے کا عوام کا ڈر اب ختم ہوچکا ہے,احتجاج کے علاوہ کوئی حل نہیں، احتجاج کی قیادت علی امین گنڈا پور کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی وراثتی پارٹیاں نہیں چاہتے، علیمہ خان کو لیڈر شپ نہیں دی، شعیب شاہین نے مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کیجئے!