ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بل کی مخالفت میں خاتون ممبر پارلیمنٹ کا روایتی رقص میں احتجاج ،ویڈیو وائرل

 بل کی مخالفت میں خاتون ممبر پارلیمنٹ کا روایتی رقص میں احتجاج ،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب دیسک:  نیوزی لینڈ کی ممبر پارلیمنٹ  ہانہ رواہیتی مائیپی کلارک میں کچھ ممبران نے ایک بل کی مخالفت میں روایتی رقص کرکے احتجاج کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

نیوزی لینڈ کی کم عمر ترین ممبر پارلیمنٹ  ہانہ رواہیتی مائیپی کلارک کو ویڈیو میں جذباتی انداز میں پارلیمنٹ میں پیش کردہ بل کی مخالفت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی کم عمر ترین ممبر پارلیمنٹ ہانہ رواہیتی مائیپی کلارک کو ویڈیو میں جذباتی انداز میں پارلیمنٹ میں پیش کردہ بل کی مخالفت کے دوران روایتی رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔کم عمر ترین ممبر پارلیمنٹ نے بل کو پھاڑ کر روایتی رقص مورائی ہاکا شروع کیا جس کے بعد اسمبلی کے دیگر ممبران اور گیلری میں بیٹھے لوگ ان کا ساتھ دینے کے لئے اُٹھ گئے اور ڈانس شروع کردیا، صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسپیکر اسمبلی نے اجلاس ملتوی کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ نیوزی لینڈ اسمبلی میں   نیوزی لینڈ کے قدیم باشندوں مورائی (پولی نیشیئن نسل) کے حقوق سے متعلق  1840 میں ہونے والے معاہدے کی نئی تشریح سے متعلق بل پیش کیا گیا تھا جس پر مائیپی کلارک نے اس کی شدید  مخالفت کی۔

واضح رہے کہ 22 سالہ مائیپی کلارک کا تعلق بھی نیوزی لینڈ کے قدیم باشندوں مورائی سے ہے جو یورپی آباد کاروں کی نیوزی لینڈ میں آمد سے ہزاروں سال قبل سے اس دھرتی کے اصل(قدیمی) باشندے تھے۔