ویب ڈیسک: گوجرانوالہ میں بھکاریوں نے اپنی دادی کے چہلم پر مٹن قورمہ، مربے ، بریانی جیسے شاہانہ اور پرتعیش کھانوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چہلم پر مہمانوں کو دیے جانے والے کھانے کی مثال ماضی میں نہ کہیں سنی نہ دیکھی۔ جہاں صرف مہمانوں کو پرتعین کھانے پر لگ بھگ سوا کروڑ روپے خرچ کردیے گئے۔
گوجرانوالہ کینٹ کے علاقہ راہوالی میں بھیک مانگنے والوں نے والدہ کے چہلم پر سوا کروڑ روپیہ خرچ کر ڈالا ۔ملک بھر سے 800 بھکاریوں نے تقریب میں شرکت کی چہلم کی تقریب میں مہمانوں کیلئے ناشتے میں سری پائے جبکہ شام کے کھانے میں اڑھائی سو بکرے کے علاؤہ انواع اقسام کا اہتمام کیا گیا pic.twitter.com/kkErMUVbb9
— Pakistan Tourism (@PakistanJannatt) November 15, 2024
رسم چہلم پر ملک بھر سے 8 ہزار سے زائد بھکاریوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ جن کیلئے ناشتے میں خاص طور پر سری پائیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے علاوہ رات کے کھانے کیلئے اڑھائی سوبکرے ذبح کیے گئے۔
کھانے میں نان، چاول، گاجر، سیب کا مربع اور تمام قسم کے مشروبات بھی پیش کیے گئے۔ مہمانوں کو پرائیویٹ مارکی میں کرسیوں پر بٹھا کر اعلیٰ قسم کا کھانا دیا گیا۔