مرغی کا گوشت سستا ہوگیا

16 Nov, 2024 | 12:44 PM

ویب ڈیسک: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر  لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں  7روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے

  مرغی کا گوشت 7 روپے فی کلو سستا ہونے کے بعد 504 روپے کلو ہو گیا، گزشتہ روز گوشت کی قیمت 511 روپے کلو تھی۔زندہ برائلر کی قیمت میں 5روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد تھوک ریٹ 334 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 348 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب  فارمی انڈوں کی قیمت نومبر میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، فی درجن قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 341 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

مزیدخبریں