پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو جلسہ، لاہور کے ارکان اسمبلی،ٹکٹ ہولڈرز کو اہم ٹاسک مل گیا

16 Nov, 2024 | 12:27 PM

عثمان خادم: پی ٹی آئی کا24 نومبر اسلام آباد جلسے کا معاملہ،مرکزی قیادت نے لاہور کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو لائحہ عمل دیدیا۔

تفصیلات کےمطابق مرکزی قیادت نے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت کی کہ ہر رکن اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر 5 ہزار کارکن احتجاج میں لائے،ہر حلقے سے رکن اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر اپنے قافلے کو لیڈ کرے گا۔
ارکان اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز قافلوں کی ویڈیوزبناکرپارٹی قیادت کوبھجوانےکےپابندہونگے،جو رکن اسمبلی لوگوں کو نہیں لائے گا وہ پارٹی سے فارغ ہوگا، جو رکن اسمبلی، ٹکٹ ہولڈر احتجاج سے پہلے گرفتار ہوا وہ بھی پارٹی سے باہر سمجھا جائیگا۔

مزیدخبریں