پرویزالہٰی ودیگرکیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ کا عبوری تحریری حکم جاری

16 Nov, 2024 | 12:21 PM

جمال الدین:عدالت نےمونس الہٰی سمیت دیگر کیخلاف تحقیقات کرنیوالی جےآئی ٹی کےسربراہ کوطلب کرلیا.

تفصیلات کےمطابق عدالت نےحکم دیا کہ مونس الہٰی کے ریڈ نوٹسز و بیرون ملک سے گرفتاری بارے جے آئی ٹی معاملے کا خود تعاقب کرے ،عدالت نےمنی لانڈرنگ کے مقدمے میں پرویز الہٰی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
پراسیکیوٹر کے مطابق پرویز الہی تشویش ناک بیمار نہیں ہیں، پرویز الہٰی دیگر تقریبات میں شرکت کررہے ہیں ،عدالت مزید سماعت 28 نومبر کو کرے گی،سپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویر احمد شیخ نے تحریری حکم جاری کردیا۔

مزیدخبریں